اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ روس نے ایران کو تیل کے بدلے مصنوعات دینے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ روس، ایران کو اناج اور تعمیراتی میٹیریل دے رہا ہے- روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تیل کے بدلے مصنوعات فراہم کرنے کے مثبت اثرات پر تاکید کرتے ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اقتصادی پابندیوں کے خلاف نہیں ہے اور اس سے اچھا منافع بھی ملتا ہے- واضح رہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مابین یکم جولائی تک حتمی معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں- روس نے اس معاہدے کا انتظار کئے بغیر نئے طریقے سے ایران سے تیل لینا شروع کر دیا ہے-
.......
/169